حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ

پیٹرول پمپوں کے تیل کی کوالٹی کی چیکنگ جاری، پٹرول سیمپل کی منفی رپورٹ والوں کو سیل کیا جائے گا، ڈسٹرکٹ آفیسرانڈسٹریزبہاولنگر

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ کے باوجود وزیراعظم محمدشہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 27 مئی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق برقرار رہیں گی۔