حیدر آباد،معرکۂ حق کے موقع پر سندھ میوزیم میں تصویری نمائش کا ا نعقاد
حیدر آباد،معرکۂ حق کے موقع پر سندھ میوزیم میں تصویری نمائش کا ا نعقاد
حیدرآباد۔ 06 مئی (اے پی پی):سندھ کے وزیر برائے ثقافت، سیاحت و نوادرات سید ذوالفقار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ ثقافت کی جانب سے سندھ میوزیم حیدرآباد میں “معرکۂ حق” کے تاریخی دن کی یاد میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے جو 10 مئی تک جاری رہے گی۔
تقریب حکومت سندھ کی مقررہ ایس او پیز کے مطابق منعقد کی گئی جس کا آغاز قومی پرچم کشائی اور یادگاری شجرکاری سے ہوا جسے ڈائریکٹر سندھ میوزیم حیدرآباد ذوالفقار علی پنہور نے انجام دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “معرکۂ حق” کی یاد تازہ رکھنا آنے والی نسلوں کے لیے حوصلہ افزائی اور قومی شعور کو اجاگر کرنے کا ذریعہ ہے۔
نمائش میں شہریوں، طلبہ، ثقافتی شخصیات اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے نمائش میں پیش کی گئی تصاویر کے ذریعے معرکۂ حق” کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش اور اس تاریخی دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ حکام کے مطابق اس نمائش کا مقصد نئی نسل کو قومی تاریخ سے روشناس کرانا اور ملک کے دفاع میں دی جانے والی قربانیوں کو اجاگر کرنا ہے۔









