خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے فاطمہ الزہراء المنصوری کو مملکت مراکش کی پہلی خاتون وزیراعظم مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے
خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی مراکش کی پہلی خاتون وزیراعظم کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے فاطمہ الزہراء المنصوری کو مملکت مراکش کی پہلی خاتون وزیراعظم مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ خاتونِ اوّل نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو، جو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں، کی صاحبزادی ہونے کے ناطے وہ اس تاریخی لمحے کے ساتھ ایک خصوصی تعلق محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا انقلابی سفر آج بھی مسلم دنیا اور اس سے آگے کی خواتین کی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
خاتونِ اوّل نے وزیراعظم فاطمہ الزہراء المنصوری کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور انہیں اور برادر ملک مراکش کے عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تاریخی سنگِ میل مسلم دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کو قیادت کے منصب سنبھالنے اور اپنے معاشروں کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کرنے کے لیے مزید تحریک فراہم کرے گا۔







