خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کا ابوظہبی میں جنرل ویمنز یونین کے ’’الجوہرہ ہال‘‘ کا دورہ

ابو ظہبی۔20نومبر (اے پی پی):خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور ان کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے ابو ظہبی میں جنرل ویمنز یونین کے ’’الجوہرہ ہال‘‘ کا دورہ کیا اور شیخہ فاطمہ کو مقامی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ان کی اعلیٰ سماجی و فلاحی خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے اعزازی شیلڈز اور ایوارڈز کا مشاہدہ کیا۔ یہ ایوارڈز اماراتی خواتین کی بااختیاری کے لیے …

ابو ظہبی۔20نومبر (اے پی پی):خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور ان کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے ابو ظہبی میں جنرل ویمنز یونین کے ’’الجوہرہ ہال‘‘ کا دورہ کیا اور شیخہ فاطمہ کو مقامی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ان کی اعلیٰ سماجی و فلاحی خدمات کے اعتراف میں دیئے گئے اعزازی شیلڈز اور ایوارڈز کا مشاہدہ کیا۔

یہ ایوارڈز اماراتی خواتین کی بااختیاری کے لیے شیخہ فاطمہ کی طویل خدمات کا ثبوت ہیں۔اس موقع پر خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری نے جنرل ویمنز یونین کی گیسٹ بک پر دستخط بھی کیے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے خواتین کی تعلیم، قیادت اور معاشرتی بااختیاری کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان خواتین کے ترقیاتی کردار کو مضبوط بنانے کے لیے ایسے تعاون اور تجربات کا خیرمقدم کرتا ہے ۔

مزید خبریں