خام تیل اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ،سونے میں کمی

بین الاقوامی منڈی میں بدھ کو خام تیل اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈی میں بدھ کو خام تیل اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ بلومبرگ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مستقبل کے سودے 0.53 ڈالر بڑھ کر 89.91 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 0.78 ڈالر اضافے سے 103.37 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔ سپاٹ گولڈ کی قیمت 0.82 ڈالر کم ہوکر 4181.49 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.29 ڈالر اضافے سے 61.44 ڈالر فی اونس میں طے پائی۔ زرعی اجناس کی قیمت میں عمومی اضافے کا رجحان رہا ۔ مکئی کی قیمت 0.75 ڈالر بڑھ کر 522.75 ڈالر فی بشل ، گندم 3.50 ڈالر اضافے سے 696.25 ڈالر ، کاٹن کی قیمت 0.45 ڈالر بڑھ کر 79.31 ڈالر جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت 220.80 ڈالر پر مستحکم رہی۔