بین الاقوامی منڈی میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کموڈٹی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کے ستمبر میں ترسیل کےلئے معاہدے 0.62 ڈالر کی کمی سے 81.78 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے اکتوبر کےلئے معاہدے 0.17 ڈالر کی کمی سے 88.35 ڈالر فی بیرل میں طے پائے تاہم …
خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):بین الاقوامی منڈی میں پیر کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کموڈٹی مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کے ستمبر میں ترسیل کےلئے معاہدے 0.62 ڈالر کی کمی سے 81.78 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ کروڈ کے اکتوبر کےلئے معاہدے 0.17 ڈالر کی کمی سے 88.35 ڈالر فی بیرل میں طے پائے تاہم سونے اور چاندی کے نرخوں میں اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ، سونے کے نرخ 16.20 ڈالر کے اضافے سے 4453.50 ڈالر فی اونس اور چاندی کے نرخ 0.68 ڈالر کی بہتری سے 65.79 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق اجناس کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا اور مکئی کے دسمبر کے لئے معاہدے 1.25 ڈالر کےاضافے سے 484.50 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کے دسمبر کےلئے معاہدے 1.50 ڈالر کی کمی سے 688 ڈالر فی بشل میں طے پائے۔







