خانیوال ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):لائنز کلب انٹرنیشنل خانیوال سٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں شجر کاری کی گئی اور 100 سے زائد توانا پھلدار اور سایہ دار پودے و درخت لگائے گئے۔اس موقع پر اے ڈی سی جی غلام مصطفٰی خان سیہڑ، ایم ایس ڈاکٹر عمارہ، صدر کلب سید ثاقب علی شاہ، سکریٹری محمد احمد رضا شیخ و دیگر نے بھی پودے لگائے۔ مہمان …
خانیوال ،لائنز کلب کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں شجرکاری
خانیوال ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی):لائنز کلب انٹرنیشنل خانیوال سٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خانیوال میں شجر کاری کی گئی اور 100 سے زائد توانا پھلدار اور سایہ دار پودے و درخت لگائے گئے۔اس موقع پر اے ڈی سی جی غلام مصطفٰی خان سیہڑ، ایم ایس ڈاکٹر عمارہ، صدر کلب سید ثاقب علی شاہ، سکریٹری محمد احمد رضا شیخ و دیگر نے بھی پودے لگائے۔
مہمان خصوصی اے ڈی سی جی غلام مصطفی سیہڑ نے خانیوال کو سرسبز و شاداب بنانے میں لائنز کلب کے اقدام کو سراہا جبکہ ایم ایس ڈاکٹر عمارہ نے یقین دلایا کہ پودوں کی نگہبانی اور آبیاری میں ہسپتال انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی-









