خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، مزید پانچ میچوں کا فیصلہ

65
نمیبیا اور کینیڈا کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (جمعہ کو )کھیلا جائے گا

کراچی۔ 08 فروری (اے پی پی):خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید پانچ میچوں کے فیصلے ہوگئے، زون چھ بلوز، زون چار وائٹس ، زون پانچ وائٹس، ، زون چھ وائٹس، زون پانچ بلوز نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام خان سورشیم کراچی ریجن سینئر انٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں گذشتہ روز مزید پانچ میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ نیا ناظم آباد جیمخانہ گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں زون چھ بلوز نے زون تین وائٹس کو 48رنز سے ہرا دیا۔ زون تین وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 244رنز بنائے۔عادل حیسن نے 7چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 78، ربیش ا حمد نے 5چو کو ں اور 4چھکوں کی مدد سے 65 اور سمیع آفریدی نے 47رنز بنائے۔محمود احمد اور علی عمر نے 2-2 وکٹ حاصل کیں۔جواب میں زون چھ بلوز نے 5وکٹوں کے نقصان پر 245رنز بنا ئے۔

اسامہ رزاق نے 9چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 78، محمود علی نے 5چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 65 اورمحمد طحہ نے 30رنز بنائے۔محمد حسن نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ آر ایل سی اے گلبرگ گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں زون چار وائٹس نے زون دو گرین کو 8وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون دو گرین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 162رنز بنائے۔ وجیہہ فواد نے 6چوکوںاور 2چھکوں کی مدد سے 64 اور منیر الرحمان نے 32رنز بنائے۔طلحہ احسن نے 3جبکہ نعمت خان اور نعمان اسلم نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں زون چار وائٹس نے دو وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

محمد افضل نے 11چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے 78اور عبداللہ فضل نے 3چو کو ں اور 4 چھکوں کی مدد سے 53رنز بنائے۔ لانڈھی جیم خانہ گرائونڈ پر کھیلے گئے تیسرے میچ میں زون پانچ وائٹس نے زون سات گرین کو 4وکٹوں سے ہرا دیا۔زون سات نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 183رنز بنائے۔زعیم رضوی نے اور امیر حمزہ نے 27رنز بنائے۔وسیم احمد، جام سیف اللہ اور محمد شادام نے 2-2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں زون پانچ وائٹس نے 6وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے۔شاہ رضا نے 48، وسیم احمد نے 43، حسن خان نے 42اور اشر قریشی نے 27 رنز بنائے۔ظفر علی 3اور شہزاد اقبال نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ چو تھے میچ میں زون چھ وائٹس نے زون تین ریڈز کو 48رنز سے ہرا دیا۔

زون چھ وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 248 رنز بنائے۔ عاشر احمد نے 11چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 82، محمد اصغر نے 43، جہانزیب سلطان نے 39اور محمد نافع نے 25رنز بنائے۔ عبدل رافع نے 4اور محمد علی قریشی نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں زون تین ریڈ ز 200رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔عبداللہ عمر نے 41، عبداللہ مروت نے 33اور رعنا مدثر نے 28رنز بنائے۔جہانزیب سلطان نے 4اور محمد حمزہ نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ آخری میچ میں زون پانچ بلوز نے زون ایک بلوز کو 40 رنز سے ہرا دیا۔

زون پانچ بلوز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر201رنز بنائے۔ زوھیب عابد نے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59اور علی بٹ نے 48رنز بنائے۔محمد اذلان نے 4، عدنان شاہ نے 3جبکہ نعمان نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں زون ایک بلوز 161رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ ذاکر علی نے 8چوکوں کی مدد سے 64اور عمار اقبال نے 37رنز بنائے۔علی بٹ اور اذان نے 3،3جبکہ عباد الرحمان نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا