خدمات شعبہ کی برآمدات میں 6 ماہ کے دوران 16فیصداضافہ

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):خدمات شعبہ کی برآمدات میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر16فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے پیرکوجاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں خدمات شعبہ کی برآمدات کاحجم 4.765ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.091ارب ڈالرکے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ ہے،دسمبرمیں خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.306ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجونومبرکے 806ملین ڈالرکے مقابلہ میں 16فیصد اوردسمبر2024کے 807ملین ڈالرکے …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):خدمات شعبہ کی برآمدات میں مالی سال کی پہلی ششماہی میں سالانہ بنیادوں پر16فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے پیرکوجاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں خدمات شعبہ کی برآمدات کاحجم 4.765ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 4.091ارب ڈالرکے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ ہے،دسمبرمیں خدمات کی برآمدات سے ملک کو1.306ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجونومبرکے 806ملین ڈالرکے مقابلہ میں 16فیصد اوردسمبر2024کے 807ملین ڈالرکے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں خدمات کی درآمدات پر6.503ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.621ارب ڈالرکے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ ہے۔دسمبرمیں خدمات کی درآمدات پر1.306ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجونومبرکے 974ملین ڈالرکے مقابلہ میں 34فیصد اوردسمبر2024کے 1.057ارب ڈالرکے مقابلہ میں 24فیصدزیادہ ہے۔