اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر18.78فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں خدمات شعبہ کی برآمدات کا حجم 5.659ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18.78فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات شعبہ کی برآمدات …
خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 18.78فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3مارچ (اے پی پی):خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر18.78فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں خدمات شعبہ کی برآمدات کا حجم 5.659ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18.78فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات شعبہ کی برآمدات کا حجم 4.764ارب ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا ۔جنوری میں خدمات شعبہ کی برآمدات کا حجم 885.09ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 31.12فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جنوری میں خدمات شعبہ کی برآمدات کا حجم 675.03ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا ۔ دسمبرکے مقابلے میں جنوری میں خدمات شعبہ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر6.34فیصدکمی ہوئی۔
دسمبرمیں خدمات شعبہ کی برآمدات کا حجم 945.02ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں خدمات کی درآمدات کا حجم 7.73ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.58ارب ڈالرکے مقابلے میں 17.46فیصد زیادہ ہے۔ جنوری میں خدمات کی درآمدات پر1.18ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال جنوری کے 965ملین ڈالر کے مقابلے میں 23.29فیصد زیادہ ہے۔








