خدمات کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران 23 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 2.719 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے2.214ارب ڈالر کے مقابلے میں …

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):خدمات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 2.719 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے2.214ارب ڈالر کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے،

ستمبر 2026 میں خدمات کی برآمدات کا حجم 931 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو اگست کے 819 ملین ڈالر کے مقابلے میں 10 فیصد اور گزشتہ سال ستمبر کے 806 ملین ڈالر کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہے،اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکنالوجی خدمات کی برآمدات نمایاں رہیں، جن سے ملک کو 1.246 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.059 ارب ڈالر کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے،تجارتی و کاروباری خدمات کی برآمدات کا حجم 622 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 436 ملین ڈالر کے مقابلے میں 28 فیصد زیادہ ہے،

اسی طرح حکومتی خدمات کی برآمدات 152 ملین ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 133 ملین ڈالر کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں سفری خدمات کی برآمدات سے ملک کو 322 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 157 ملین ڈالر کے مقابلے میں 105 فیصد زیادہ ہے،دوسری جانب ٹرانسپورٹ خدمات کی برآمدات کا حجم 295 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدتکے 269 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 10فیصدزیادہ ہے۔