خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر17.35فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو9.097ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.752ارب ڈالرکے مقابلہ میں 17.35فیصدزیادہ ہے
خدمات کی برآمدات میں 17.35فیصدکانمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر17.35فیصدکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو9.097ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.752ارب ڈالرکے مقابلہ میں 17.35فیصدزیادہ ہے،مئی میں خدمات شعبہ کی برآمدات سے ملک کو837ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجواپریل کے 904ملین ڈالرکے مقابلہ میں 7فیصدکم اورگزشتہ سال مئی کے 724ملین ڈالرکے مقابلہ میں 16فیصدزیادہ ہے،
مالی سال کے پہلے 11ماہ میں خدمات شعبہ کی درآمدات کاحجم 11.10ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 10.38ارب ڈالرکے مقابلہ میں 7فیصدزیادہ ہے،مئی میں خدمات کی درآمدات کاحجم 809ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل کے871ملین ڈالرکے مقابلہ میں 7فیصدکم اورگزشتہ سال مئی کے 890ملین ڈالرکے مقابلہ میں 9فیصدکم ہے۔مالی سال کے پہلے 11ماہ میں خدمات شعبہ کاتجارتی خسارہ 2.003ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 2.632ارب ڈالرکے مقابلہ میں 24فیصدکم ہے۔







