خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 17.63 فیصد اضافہ

خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں جاری مالی سال 26-2025کے ابتدائی دس ماہ کے دوران 17.63 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی 2025 تا اپریل 2026 کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 8.27 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں جاری مالی سال 26-2025کے ابتدائی دس ماہ کے دوران 17.63 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی 2025 تا اپریل 2026 کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 8.27 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا اپریل 25-2024 کے عرصہ میں برآمدات سے 7.03 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 10 مہینوں کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 1.24 ارب ڈالر یعنی 17.63 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں جولائی 2025 کے دوران 18.27 فیصد جبکہ اگست 2025 میں 8.41 فیصد اور ستمبر 2025 میں 14.85 فیصد کا اضافہ ہوا تھا ۔ پی بی ایس کے مطابق اکتوبر 2025 میں شعبہ کی برآمدات میں 17.61 فیصد جبکہ نومبر 2025 میں 22.26 فیصد اور دسمبر 2025 میں 15.94 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مزید برآں جنوری 2026 کے دوران شعبہ کی قومی برآمدات میں سب سے زیادہ ماہانہ 31.12 فیصد ، فروری 2026 میں 16.89 فیصد ، مارچ 2026 میں 16.17 فیصد اور اپریل 2026 کے دوران 21.71 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے