خدمات کے شعبہ کی متفرق قومی برآمدات میں 25.41 فیصد کا اضافہ، ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی خدمات کی برآمدات میں 6.88 فیصد کمی

خدمات کے شعبہ کی متفرق قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 25.41 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی خدمات کی برآمدات میں 6.88 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):خدمات کے شعبہ کی متفرق قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 25.41 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبہ کی خدمات کی برآمدات میں 6.88 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں جولائی 2025 تا اپریل 2026 کے دوران خدمات کے شعبہ کی متفرق برآمدات کا حجم 1.762 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی 2024 تا اپریل 2025 کے دوران برآمدات سے 1.405 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں میں خدمات کے شعبہ کی متفرق قومی برآمدات میں 0.357 ارب ڈالر یعنی 25.41 فیصد کی نمایاں بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایس بی پی کے مطابق دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ٹرانسپورٹ خدمات کی ملکی برآمدات میں 6.88 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور برآمدات کی مالیت 857 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 798 ملین ڈالر تک کم ہو گئی