خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں مالی سال 2026 کے دوران 18.81 فیصد کا نمایاں اضافہ

خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں مالی سال 2026 کے دوران 18.81 فیصد کا نمایاں اضافہ

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں مالی سال 2026 کے دوران 18.81 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات سے 10.04 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ مالی سال 2025 میں شعبہ کی برآمدات کی مالیت 8.45 ارب ڈالر رہی تھی۔ اس طرح مالی سال 2025 کے مقابلہ میں مالی سال 2026 کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 1.59 ارب ڈالر یعنی 18.81 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے آخری ماہ جون 2026 میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 37.22 فیصد کا اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم جون 2025 کی 696.60 ملین ڈالر برآمدات کے مقابلہ میں جون 2026 کے دوران 955.91 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ واضح رہے کہ مالی سال 2025 میں خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں 9.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران شعبہ کی برآمدات سے 7.68 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا تاہم مالی سال 2025 کے دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 8.39 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس طرح دوران سال برآمدات میں 0.71 ارب ڈالر یعنی 7.68 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال میں سفری خدمات کی برآمدات میں 52.73 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم 730 ملین ڈالر کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال میں 1.115 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اس طرح مالی سال 2025 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2026 کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن ، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات 20.41 فیصد اضافہ سے مالی سال 2025 کی 3.82 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 2026 میں 4.60 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں۔ مزید برآں گزشتہ مالی سال کے دوران متفرق کاروباری خدمات کی قومی برآمدات میں 27.21 فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم 1.69 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 2.15 ارب ڈالر تک بڑھ گیا