خطہ پوٹھوہار سویا بین کی کاشت کےلئے انتہائی موزوں ہے ، سویا بین کی پیداوار کے فروغ سے خوردنی تیل کی درآمدات میں کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جاسکتی ہے، ماہرین

خطہ پوٹھوہار سویا بین کی کاشت کےلئے انتہائی موزوں ہے ، سویا بین کی پیداوار کے فروغ سے خوردنی تیل کی درآمدات میں کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جاسکتی ہے۔ زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ سویا بین بے شمار فوائد کا حامل ہے

اسلام آباد۔19جولائی (اے پی پی):خطہ پوٹھوہار سویا بین کی کاشت کےلئے انتہائی موزوں ہے ، سویا بین کی پیداوار کے فروغ سے خوردنی تیل کی درآمدات میں کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت کی جاسکتی ہے۔ زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ سویا بین بے شمار فوائد کا حامل ہے جس کے بیج میں 20 تا 22 فیصد اعلیٰ معیار کا خوردنی تیل اور تقریباً 40 فیصد پروٹین پائی جاتی ہے۔ اس کے علاو ہ وٹامن اے ، بی اور سی بی موجود ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سویا بین دنیا بھر میں پولٹری فیڈ کی 65 فیصد جبکہ خوردنی تیل کی 20 فیصد طلب کو پورا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق سویا بین سے درجنوں مختلف مصنوعات تیار کی جاسکتی ہیں جن میں سویا دودھ، کیک، بسکٹ ، مٹھائیاں، مصنوعی گوشت ، ادویات اور صابن سمیت دیگر مصنوعات شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پھلی دار نسلوں سے تعلق رکھنے والا سویا بین ہوا میں موجود نائٹروجن کو اپنی جڑوں سے منسلک گٹھیوں میں موجود مفید بیکٹیریا کے ذریعے محفوظ کر کے نہ صرف پودے کی ضرورت پوری کرتا ہے بلکہ اضافی نائٹروجن کو زمین میں شامل کر کے زمین کی ذرخیزی میں اضافہ کا بھی سبب بنتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پوٹھوہار ریجن سویا بین کی کاشت کےلئے انتہائی موزوں ہے اور سویا بین کی کاشت کے فروغ سے نہ صرف پولٹری فیڈ اور خوردنی تیل کی مقامی ضروریات کی تکمیل میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے بلکہ خوردنی تیل کی درآمدات میں کمی سے قیمتی زر مبادلہ بھی بچایا جاسکتا ہے