لاہور۔25اگست (اے پی پی):سیکرٹری زراعت افتخارعلی سہو نے کہاہے کہ خطہ پوٹھوہارکوحقیقی معنوں میں زیتون ویلی میں تبدیل کرنے کے لیے19 لاکھ 20ہزار پودے فراہم کیے گئے ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب نے 13 لاکھ 20 ہزار پودے مفت فراہم کیے ہیں جبکہ قومی منصوبے کے تحت6 لاکھ زیتون کے پودے پوٹھوہار میں 67 فیصد سبسڈی پر کاشتکاروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔ اپنے بیان میں سیکرٹری زراعت نے کہا کہ …
خطہ پوٹھوہار کوزیتون ویلی میں تبدیل کرنے کیلئے کاشتکاروں کو 19لاکھ سے زائد پودے فراہم کیے گئے ہیں،سیکرٹری زراعت

مزید خبریں
لاہور۔25اگست (اے پی پی):سیکرٹری زراعت افتخارعلی سہو نے کہاہے کہ خطہ پوٹھوہارکوحقیقی معنوں میں زیتون ویلی میں تبدیل کرنے کے لیے19 لاکھ 20ہزار پودے فراہم کیے گئے ہیں۔ محکمہ زراعت پنجاب نے 13 لاکھ 20 ہزار پودے مفت فراہم کیے ہیں جبکہ قومی منصوبے کے تحت6 لاکھ زیتون کے پودے پوٹھوہار میں 67 فیصد سبسڈی پر کاشتکاروں کو فراہم کیے گئے ہیں۔ اپنے بیان میں سیکرٹری زراعت نے کہا کہ زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لیے تمام ممکنہ وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں۔خطہ پوٹھوہار میں زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ٹرانسفارمیشن پلان مرتب کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطہ پوٹھوہار ہائی ویلیو کراپس کی کاشت کے لیے موزوں ہے۔پوٹھوہار میں ایواکیڈو کی کاشت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔پوٹھوہار میں آرگینگ فارمنگ کو حقیقی معنوں میں متعارف کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انگور اور زیتون خطہ پوٹھوہار کے اہم پھل ہیں۔ان پھلوں کی کوالٹی اور پیداوار میں اضافہ کے لیے باغبانوں کی فنی رہنمائی کی جارہی ہے۔
خطہ پوٹھوہار کی آب وہوا کے مطابق ٹماٹرکی کاشت کو بھی فروغ دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ خطہ پوٹھوہار میں تحفظ اراضی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔خطہ پوٹھوہار میں 1500 سے زائد منی ڈیمز سبسڈی پر تعمیر کیے گئے ہیں جبکہ 2ہزار سے زائد آبی تالاب بھی بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ خطہ میں 30 ہزار ایکڑ رقبہ پر ہائی ایفیشینسی اریگیشن سسٹم سبسڈی پر لگایا گیا ہے۔








