عمان۔ 9 اگست (اے پی پی) اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے خبردار کیا ہے کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ منصفانہ طریقے سے حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک خطے میں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ اردن فلسطینی قوم کے دیرینہ مطالبات اور حقوق کی حمایت کے ساتھ اور فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل پر …
خطے میں دیر پا امن کاقیام تنازع فلسطین کے منصفانہ حل سے مشروط ہے،شاہ عبداللہ

مزید خبریں
عمان۔ 9 اگست (اے پی پی) اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے خبردار کیا ہے کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ منصفانہ طریقے سے حل نہیں کیا جاتا اس وقت تک خطے میں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ اردن فلسطینی قوم کے دیرینہ مطالبات اور حقوق کی حمایت کے ساتھ اور فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیتا رہے گا۔اردن کے شاہی دیوان سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہ عبداللہ نے ان خیالات کا اظہار فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے عمان میں قصرالحسینیہ میں ملاقات کے دوران کیا۔








