ابوظہبی۔2مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے اپنے نگران اور ضابطہ کار کردار کے تحت اعلان کیا ہے کہ ملک کی کیپٹل مارکیٹس پیر 2 مارچ 2026 سے آئندہ اطلاع تک بند رہیں گی، اس فیصلے کا اطلاق ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج اور دبئی فنانشل مارکیٹ دونوں پر ہوگا۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی صورتحال …
خطے کی صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کی کیپٹل مارکیٹس غیر معینہ مدت کے لیے بند

مزید خبریں
ابوظہبی۔2مارچ (اے پی پی):متحدہ عرب امارات کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے اپنے نگران اور ضابطہ کار کردار کے تحت اعلان کیا ہے کہ ملک کی کیپٹل مارکیٹس پیر 2 مارچ 2026 سے آئندہ اطلاع تک بند رہیں گی، اس فیصلے کا اطلاق ابوظہبی سیکیورٹیز ایکسچینج اور دبئی فنانشل مارکیٹ دونوں پر ہوگا۔
اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کرے گی اور مارکیٹ کے حالات کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا جبکہ ضرورت پڑنے پر مزید ریگولیٹری اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔
کاروں، بروکریج اداروں اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات اور اعلانات کے لیے کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی، ابوظہبی سکیورٹیز ایکسچینج اور دبئی فنانشل مارکیٹ کے سرکاری حکام سے رجوع کریں۔








