لاہور۔6اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے خواتین کرکٹ سیزن 2025-26 کے لیے مرکزی کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے، جس میں آئی سی سی ٹی -20 انٹرنیشنل بولنگ رینکنگ میں سرفہرست سعدیہ اقبال کو اعلی ترین کیٹیگری 'اے' میں شامل کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے ابھرتی ہوئی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلی بار "ایمرجنگ کیٹیگری" یعنی کیٹیگری 'ای' بھی متعارف کرا دی ہے۔ایمرجنگ …
خواتین کرکٹرز کیلئے 2025-26 کے مرکزی کنٹریکٹس کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔6اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے خواتین کرکٹ سیزن 2025-26 کے لیے مرکزی کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا ہے، جس میں آئی سی سی ٹی -20 انٹرنیشنل بولنگ رینکنگ میں سرفہرست سعدیہ اقبال کو اعلی ترین کیٹیگری ‘اے’ میں شامل کیا گیا ہے۔
پی سی بی نے ابھرتی ہوئی کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے پہلی بار "ایمرجنگ کیٹیگری” یعنی کیٹیگری ‘ای’ بھی متعارف کرا دی ہے۔ایمرجنگ کیٹیگری میں دو نوجوان کھلاڑی ایمن فاطمہ اور شوال ذوالفقار کو شامل کیا گیا ہے۔ دونوں کھلاڑی آئرلینڈ کے خلاف 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں شیڈول تین میچوں پر مشتمل ٹی -20 سیریز کے لیے قومی ویمنز سکواڈ کا حصہ ہیں۔ پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق 1 جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک نافذالعمل ان کنٹریکٹس میں تمام کیٹیگریز کے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
مجموعی طور پر 20 خواتین کھلاڑیوں کو 5 مختلف کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 10 کھلاڑی کیٹیگری ‘ڈی’ میں شامل ہیں۔کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں میں علیہ ریاض (کیٹیگری بی)، نتالیہ پرویز، سدرہ نواز، وحیدہ اختر (کیٹیگری ڈی)، ایمن فاطمہ اور شوال ذوالفقار (کیٹیگری ای) نئی شامل کی گئی ہیں۔سعدیہ اقبال کو کیٹیگری ‘اے’ میں ترقی دی گئی ہے جبکہ ڈیانا بیگ کو کیٹیگری ‘سی’ سے ‘بی’ میں، اور رمین شمیم کو ‘ڈی’ سے ‘سی’ میں ترقی ملی ہے۔
خواتین سلیکشن کمیٹی نے یہ کنٹریکٹس قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دیے۔ آئندہ ایک سال کے دوران پاکستان ویمنز ٹیم دو بڑے عالمی ایونٹس آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ (ستمبر-اکتوبر 2025) اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ (جون 2026) میں شرکت کرے گی، جبکہ متعدد باہمی سیریز بھی شیڈول ہیں۔








