اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں محکمہ پاسپورٹ کی سہولیات میں توسیع سے عوام کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ وہ پیر کواسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں پہاڑ پور، پنیالہ اور درگئی میں پاسپورٹ کے نئے کاؤنٹرز کا جلد افتتاح …
خیبرپختونخوا میں محکمہ پاسپورٹ کی سہولیات میں توسیع سے عوام کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی، فیصل کریم کنڈی

مزید خبریں
اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں محکمہ پاسپورٹ کی سہولیات میں توسیع سے عوام کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ وہ پیر کواسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں پہاڑ پور، پنیالہ اور درگئی میں پاسپورٹ کے نئے کاؤنٹرز کا جلد افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف شہریوں کو گھر کے قریب سہولت فراہم کرے گا بلکہ دور دراز علاقوں کے مہنگے اور طویل سفر کی مشکلات بھی کم کرے گا،اس سہولت سے عمرہ اور دیگر زائرین کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک روزگار کے لئے جانے والوں کو اہم سہولت دہلیز پر میسر ہوگی۔ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ نے گورنر کو مجوزہ کاؤنٹرز کے قیام اور انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ نئے پاسپورٹ کاؤنٹرز کا افتتاح جلد گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی خود کریں گے۔








