خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک

ملکی سلامتی کے قومی ویژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 5 بدنام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے

پشاور۔29ستمبر (اے پی پی):ملکی سلامتی کے قومی ویژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 5 بدنام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ خفیہ معلومات پر کیا گیا۔ فورسز کی مؤثر اور تیز رفتار کارروائی کے نتیجے میں خارجی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر ملیا میٹ کر دیا گیا جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل ناسور کے خاتمے اور پائیدار قومی امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔