خیبر پولیس کی کارروائی، 3 منشیات فروش گرفتار، منشیات برآمد

288
consignment
consignment

پشاور۔ 06 جون (اے پی پی):ضلع خیبر کے تھانہ جمرود پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ خیبر پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کے احکامات پر ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی کی سربراہی میں منشیات بلخصوص آئس فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔

انچارج کارخانوں وزیر ڈھنڈ اتحاد آفریدی نے غاڑیزہ خوڑ میں دوران گشت غاڑیزہ کے گردونواح میں ہیروئن اور آئس فروخت کرنے والا مشہور منشیات فروش بدنامہ زمانہ وہاب ریاض ولد انوار خان ساکن تختہ بیگ کو گرفتار کر کے 1320 گرام آئس برآمد کی۔ایک اور کارروائی میں انچارج کارخانوں صدق خان نے دوران گشت وزیر ڈھنڈ میں مشہور ہروئین اور آئس ٹوکن فروش عبداللہ ولد خان روز اور محمد سلمان ولد سلطان میر ساکنہ غنڈی کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 1900 گرام آئس برآمد کرلی ۔