دالوں کی قومی درآمدات میں 24.19فیصد کی کمی

دالوں کی قومی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 24.19فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی 2025 تا مارچ 2026 کے دوران دالوں کی درآمدات کا حجم 624.38ملین ڈالر تک کم ہوگیا

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):دالوں کی قومی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 24.19فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی 2025 تا مارچ 2026 کے دوران دالوں کی درآمدات کا حجم 624.38ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران دالوں کی قومی درآمدات کا حجم 823.63 ملین ڈالر رہا تھا ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں کے دوران دالوں کی درآمدات میں 24.19 فیصد یعنی 199.25 ملین ڈالر کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔