دبئی ڈیزرٹ کلاسک گالف ٹورنامنٹ جمعرات سے شروع ہوگا

دبئی ۔26جنوری (اے پی پی):یورپین ٹور گالف کے زیر اہتمام دبئی ڈیزرٹ کلاسک گالف ٹورنامنٹ(کل) جمعرات سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ یورپین ٹور کا مشہور گالف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1989میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آ ئیں گے۔ ایونٹ …

دبئی ۔26جنوری (اے پی پی):یورپین ٹور گالف کے زیر اہتمام دبئی ڈیزرٹ کلاسک گالف ٹورنامنٹ(کل) جمعرات سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ یورپین ٹور کا مشہور گالف ایونٹ ہے جو پہلی بار 1989میں کھیلا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آ ئیں گے۔

ایونٹ میں برطانوی نامور گالفر پال کیسی اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔ ٹورنامنٹ کے لئے 80 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ٹورنامنٹ 30جنوری کو اختتام پذیر ہوگا۔

مزید خبریں