ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ برآمدات پرمال برداری اخراجات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
درآمدات پرمال برداری وانشورنس اخراجات میں اضافہ، برآمدات میں کمی
اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ برآمدات پرمال برداری اخراجات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 1.277ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.02فیصدزیادہ ہے،
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم1.193ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،فروری میں ملکی درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم 157ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 167.61ملین ڈالراورگزشتہ سال فروری میں 146.77ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں درآمدات پرمال برداری اورانشورنس اخراجات کاحجم1.807ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں ملکی برآمدات پرمال برداری اخراجات کاحجم 564.15ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.84فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم619.68ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ فروری میں برآمدات پرمال برداری اخراجات کاحجم61.84ملین ڈالررہاجوجنوری میں 61ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 54.78ملین ڈالرتھا،مالی سال 2025میں برآمدات پرمال برداری اخراجات کاحجم 856.58ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔









