واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 56 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 300 کیوسک
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 56 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 300 کیوسک،خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 32 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 32 ہزار کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک اور اخراج 29 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 18 ہزار 500 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 11 ہزار 500 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 10 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 5 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 300 کیوسک اور اخراج 78 ہزار 700 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 62 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 60 ہزار 200 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 54 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 900 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 25 ہزار کیوسک اور اخراج 10 ہزار 200 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 9 ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1449.60 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.999 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1164.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.328 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.129 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔







