دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔

اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔

ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 44 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 14 ہزار 400 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 43 ہزار 900 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 50 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 50 ہزار 300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 66 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 45 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 49 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 41 ہزار 700 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 19 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 10 ہزار 600 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 30 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 9 ہزار 500 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 6 ہزار 400 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 69 ہزار 800 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 16 ہزار 300 کیوسک،

کوٹری بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 79 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 42 ہزار 500 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 66 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 54 ہزار 600 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 63 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 50 ہزار 300 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1548 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.465 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1205.20 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.572 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں