دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 50 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 70 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 63 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 63 ہزار 200 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 37 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 6 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 91 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 85 ہزار 500 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 95 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 90 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 94 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 72 ہزار 400 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 72 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 400 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 61 ہزار کیوسک اور اخراج 14 ہزار 600 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 44 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 800 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 18 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 400 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1522.14 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.046 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1208.65 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.798 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.30 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.185 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔