دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 39 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 17 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 40 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 40 ہزار 800 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 80 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 74 ہزار 800 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 62 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 54 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 57 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 57 ہزار کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 48 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 41 ہزار 700 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 44 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 12 ہزار کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 16 ہزار 300 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 15 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 8 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1518.45 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.858 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1198.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.142 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.161 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔