دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزارکیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزارکیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 59 ہزار کیوسک اور اخراج 59 …

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 26 ہزارکیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزارکیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 59 ہزار کیوسک اور اخراج 59 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزارکیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 90 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 83 ہزار 700 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 87 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 60 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 600 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 49 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 42 ہزار کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 40 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 800 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 10 ہزار کیوسک اور اخراج 700 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 16 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 200 کیوسک اورپنجند میں پانی کی آمد 11 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1509.99 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.594 ملین ایکڑ فٹ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1222.15 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.760 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.240 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں