دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

واپڈا نےدریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 65 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک اور اخراج 14 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 84 ہزار کیوسک اور اخراج 84 ہزار کیوسک، دریائے …

اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):واپڈا نےدریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 65 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار کیوسک اور اخراج 14 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 84 ہزار کیوسک اور اخراج 84 ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 9 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 39 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 20 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی آمد ایک لاکھ 14 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 6 ہزار 700 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 18 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 13 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 28 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 4 ہزار 500 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 16 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 94 ہزار 300 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 92 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 42 ہزار 300 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 54 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 14 ہزار کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 17 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 3 ہزار 300 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 12 ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1527.19 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.306 ملین ایکڑفٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1213.85 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.154 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.70 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.164 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں