دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 80 ہزار کیوسک،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 54 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 54 ہزار 200 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 1 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 85 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 78 ہزار 600 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 77 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 55 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 60 ہزار400 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 600 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 50 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 42 ہزار 600 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 39 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 10 ہزار 100 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 9 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 700 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 16 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 200 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 10 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1507.71 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.484 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1221.75 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.730 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.80 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.249 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں