دریائے چناب میں نچلے درجے کے سیلاب کے امکانات،ہیڈ مرالہ پر پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک سے تجاو ز کرگئی،ہیڈ مرالہ اتھارٹی

343

سیالکوٹ۔ 06 جولائی (اے پی پی):ہیڈ مرالہ اتھارٹی سیالکوٹ نے دریائے چناب کے کنارے آبادی کو الرٹ جاری کر دیا گیا بق دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب کے امکانات ہیں،ہیڈ مرالہ پر پانی کی سطح ایک لاکھ کیوسک سے تجاو ز کرگئی ہے جبکہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مقبوضہ جموں کشمیر میں دریائے چناب کے اطراف میں موسلاھار بارشوں کا امکان ہے جس سے دریا میں طغیانی پیدا ہونے کا خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔

ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ پایا جارہاہے اور پانی کی سطح 33ہزار کیوسک سے بڑھ کر ایک لاکھ دو ہزار کیوسک سے تجاوز کررہی ہے۔ جبکہ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب ،دریائے مناور توی، دریائے جموں توی میں پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے جس کی بناء پر ہیڈ مرالہ اتھارٹی نے مذکورہ اضلاع کی انتظامیہ کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کرنا شروع کردیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں دریائے چناب کے اطراف میں شدیدآئندہ 48گھنٹوں میں شدید بارشوں کے باعث تینوں دریاؤں، چناب، مناورتوی، جموں توی میں طغیانی پیدا ہوسکتی ہے اور ایسی صورتحال میں دریاؤں کے اطراف میں رہائش پذیر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے مذکورہ اضلا ع کی انتظامیہ کو صورتحال سے مسلسل آگاہ کیا جارہاہے۔ دوسری طرف مقبوضہ جموں کشمیر میں بارشوں کے باعث نالہ ایک، نالہ ڈیک ،نالہ پلکھو اور نالہ بھیڈ میں بھی درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب آسکتا ہے۔ 3

جس سے سیالکوٹ شہر ،سمبڑیال اور تحصیل پسرور کے دیہی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ نے صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 ،محکمہ انہار اور میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ، میونسپل کمیٹی ڈسکہ، پسرور سمبڑیال کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور متعدد علاقوں میں سیلابی کیمپ ،دریاؤں اور ندی نالوں کےپشتوں کی نگرانی کیلئے سٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔