راولپنڈی 30ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کو خود کفیل بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور دسمبر تک پاکستان ریلویز تمام سرکاری اداروں میں آگے اور بہترین ہو گا ۔شیخ رشید احمد نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ریلویز کو خسارے سے نکالنے کے لیے اور خسارے کو کم سے کم سطح …
دسمبر تک پاکستان ریلویز کی کارکردگی تمام سرکاری اداروں سے بہتر ہو گی ، شیخ رشید

مزید خبریں
راولپنڈی 30ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کو خود کفیل بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور دسمبر تک پاکستان ریلویز تمام سرکاری اداروں میں آگے اور بہترین ہو گا ۔شیخ رشید احمد نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ریلویز کو خسارے سے نکالنے کے لیے اور خسارے کو کم سے کم سطح پر لانے کے لیے پہلے ہی سخت کوششیں شروع کر دی گئی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں پاکستان ریلویز کے تمام ڈویژنل سپرینٹنڈنٹس کو ریونیو میں اضافے کے لیے تما م تر وسائل بروئے کار لانے کی ہدایات کرتے ہوئے ملک بھر کے تما م ریلوے اسٹیشنز پر پانچ سے دس سٹالز بنانے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں وزیر اعظم عمران خان کے غرباءاور ضرورت مندوں کو مواقع کی فراہمی کے وژن کے مشن پر کاربند ہوں ۔وفاقی وزیر نے مزید بتایاکہ 25کنال کے پلاٹ پر ریلوے بورڈ کی منظوری کے بعد غریب طبقے کی آبادی میں ایک ہسپتال اور ایک خواتین کالج بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ کچی آبادیوں کے خلاف کسی قسم کا آپریشن نہیں کیا جائے گا تاھم قبضہ مافیا کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا ۔انہوں نے پاکستان ریلویز کی زمین پر غیر قانونی قابضین ریلوے کی اراضی خالی کردیں ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ ہم 100دن میں پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کے انقلابی اقدامات کرر ہے ہیں ،یہ ٹاسک وزیرا عظم عمران خان نے دیا ہے جو کہ ہر صورت پورا کیاجائے گا۔








