سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت میرانی میں ایک بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے
دشت میرانی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 58 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

مزید خبریں
کوئٹہ۔21ستمبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے دشت میرانی میں ایک بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 58 غیر قانونی افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ تمام افراد انسانی اسمگلروں کے نیٹ ورک کے ذریعے براستہ پاکستان اور ایران غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ پکڑے جانے والے افراد کو ضروری قانونی کارروائی کی تکمیل کے لیے پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان اور پاک ایران سرحدی پٹی پر غیر قانونی آمدورفت اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے تک سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔







