دعا لیپا کا سام سنگ کے خلاف 15 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

دعا لیپا کا سام سنگ کے خلاف 15 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

لاس اینجلس ۔11مئی (اے پی پی):برطانوی پاپ گلوکارہ دعا لیپا نے جنوبی کورین ٹیکنالوجی کمپنی سا م سانگ الیکٹرونکس کے خلاف 15 ملین ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق دعا لیپا نے الزام عائد کیا ہے کہ سام سنگ نے ان کی تصویر بغیر اجازت اپنے ٹی وی سیٹس کی تشہیر کیلئے استعمال کی۔ مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کمپنی نے گلوکارہ کی تصویر ٹی وی پیکنگ بکس کے فرنٹ پر شائع کی، جس سے صارفین کو یہ تاثر ملا کہ دعا لیپا اس پراڈکٹ کی توثیق کر رہی ہیں۔عدالتی دستاویزات کے مطابق استعمال کی جانے والی تصویر “Dua Lipa – Backstage at Austin City Limits, 2024” کے نام سے معروف ہے، جس کے تمام حقوق دعا لیپا کی ملکیت ہیں۔ مقدمہ کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں دائر کیا گیا۔

مقدمے میں کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھ “پبلسٹی رائٹس” کی خلاف ورزی کا الزام بھی شامل کیا گیا ہے۔ وکلا کی جانب سے عدالت میں سوشل میڈیا پوسٹس اور صارفین کے تبصرے بھی جمع کرائے گئے، جن میں بعض مداحوں نے لکھا کہ وہ “صرف دعا لیپا کی تصویر کی وجہ سے” یہ ٹی وی خریدنا چاہتے ہیں۔

درخواست کے مطابق گلوکارہ کو گزشتہ برس جون میں اس مبینہ خلاف ورزی کا علم ہوا تھا، جس کے بعد سام سنگ سے تصویر کے استعمال کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا، تاہم کمپنی نے مبینہ طور پر ایسا کرنے سے انکار کیا۔وکلا کا کہنا ہے کہ اس غیر مجاز استعمال سے دعا لیپا کی برانڈ شناخت اور تجارتی ساکھ متاثر ہوئی اور عوام میں غلط تاثر پیدا ہوا کہ وہ سام سنگ مصنوعات کی حمایت کرتی ہیں۔

مزید خبریں