دنیا بھر میں کووڈ۔19 ویکسین کی دستیابی کے مسائل کے خاتمہ کے لئے مربو ط اقدامات کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کووڈ۔19 ویکسین کی دستیابی کے مسائل کے خاتمہ کے لئے مربو ط اقدامات کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ترقی یافتہ ، ایمرجنگ اور ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی دستیابی کے مسائل کے خاتمہ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت …

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں کووڈ۔19 ویکسین کی دستیابی کے مسائل کے خاتمہ کے لئے مربو ط اقدامات کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ترقی یافتہ ، ایمرجنگ اور ترقی پذیر ممالک میں ویکسین کی دستیابی کے مسائل کے خاتمہ کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کی ضرورت ہے۔

کوود۔19 کے حوالے سے عالمی برادری میں پائی جانے والی تفریق کے خاتمہ سے نہ صرف کروڑوں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتاہے بلکہ اس سے ایمرجنگ اور کم آمدنی والے ممالک میں بالخصوص سرمایہ کاری ، صنعتی پیداوار میں کمی اور اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسن کی بروقت دستیابی پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔