دودھ، کریم اور نوزائیدہ بچوں کے دودھ کی قومی درآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 24.94 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
دودھ، کریم اور نوزائیدہ بچوں کے دودھ کی قومی درآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 24.94 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):دودھ، کریم اور نوزائیدہ بچوں کے دودھ کی قومی درآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 24.94 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 18.8 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جولائی 2025 کے دوران دودھ، کریم اور نوائیدہ بچوں کے دودھ کی درآمدات کی مالیت 15.05 ملین ڈالر رہی تھی۔ اس طرح جولائی 2025 کے مقابلہ میں جولائی 2026 کے دوران دودھ، کریم اور نوزائیدہ بچوں کے دودھ کی درآمدات میں 3.75 ملین ڈالر یعنی 24.94 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔








