دوسری نیشنل سٹوڈنٹس گیمز کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن جاری

123
Pakistan Students Olympic Association
Pakistan Students Olympic Association

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل (بیڈمنٹن) مطاہر سہیل نے کہا ہے کہ دوسری نیشنل سٹوڈنٹس گیمز کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن جاری ہے ۔یہ یکم فروری سے 5 فروری تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

گیمز میں 16کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں اتھلیٹکس،آرچری، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کیچ بال، سائیکلنگ ، چیس(شطرنج)، فٹ سال، فٹ بال، جمناسٹک، روپ سکپنگ، سکیٹنگ، ٹیبل ٹینس، تھرو بال، رسہ کشی اور والی بال کے کھیل شامل ہیں۔ گیمز میں ملک بھر سے تعلیمی اداروں یونیورسٹیز، کالجز اور سکولز کے طلباء وطالبات کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

بیڈمنٹن کی رجسٹریشن کے لئے فون 03215354000 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔گیمز میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔