دھان، کماد، مکئی اورکپاس کے بعد کاشتہ گندم کی فصل کو دوسرا پانی 80 تا90 دن بعد لگائیں ، ترجمان محکمہ زراعت

لاہور۔20جنوری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان، کماد، مکئی اورکپاس کے بعد کاشتہ گندم کی فصل کو دوسرا پانی 80 تا90 دن بعد لگائیں اور پچھیتی کاشت کے لئے دوسرا پانی70 تا 80 دن بعد گوبھ کے وقت لگائیں۔کاشتکار گندم کی فصل کو پانی لگاتے وقت محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کو مدِ نظر رکھیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ اگر پہلی آبپاشی میں تاخیر …

لاہور۔20جنوری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان، کماد، مکئی اورکپاس کے بعد کاشتہ گندم کی فصل کو دوسرا پانی 80 تا90 دن بعد لگائیں اور پچھیتی کاشت کے لئے دوسرا پانی70 تا 80 دن بعد گوبھ کے وقت لگائیں۔کاشتکار گندم کی فصل کو پانی لگاتے وقت محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کو مدِ نظر رکھیں۔

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا کہ اگر پہلی آبپاشی میں تاخیر ہوگئی تودوسری آبپاشی جلد از جلد کریں۔آبپاش علاقوں میں نائٹروجنی کھاد کا استعمال پہلے اور دوسرے پانی کے ساتھ مکمل کر لیں،تاہم ریتلے علاقوں میں چھوٹی اقساط میں ڈالیں۔

اس کے علاوہ پہلے پانی کے بعد جڑی بوٹیوں کی شناخت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے محکمہ زراعت (توسیع) کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے چوڑے اور نوکیلے پتوں والی جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے زرعی زہروں کا سپرے ٹی جیٹ یا فلیٹ فین نوزل کے ذریعے کریں اور پانی کی مقدار 100تا120 لیٹر استعمال کریں۔دھند، بارش اور تیز ہوا میں سپرے کرنے سے گریز کریں۔