دھان کی اچھی پیداوار کےلئے کاشتکار 9،9 انچ کے فاصلے پر 2،2پودے لگائیں، محکمہ زراعت

فیصل آباد۔ 01 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ دھان کی اچھی پیداوار کےلئے ضروری ہے کہ کاشتکار 9،9 انچ کے فاصلے پر 2،2پودے لگائیں اس طرح ایک ایکڑ میں سوراخوں کی تعداد 80ہزار اور پودوں کی تعداد ایک لاکھ 60ہزار ہو جاتی ہے۔ یہ بات ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ …

فیصل آباد۔ 01 جولائی (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ دھان کی اچھی پیداوار کےلئے ضروری ہے کہ کاشتکار 9،9 انچ کے فاصلے پر 2،2پودے لگائیں اس طرح ایک ایکڑ میں سوراخوں کی تعداد 80ہزار اور پودوں کی تعداد ایک لاکھ 60ہزار ہو جاتی ہے۔ یہ بات ڈویژنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کاشتکاروں کو آگاہ کیا کہ کھادوں کا بروقت استعمال بھی اشد ضروری ہے کیونکہ زنک اور بوران کی کمی چاول کی پیداوار کو متاثر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چاول پاکستان کی تیسری بڑی اہم ترین فصل ہے جس کا ملکی جی ڈی پی میں حصہ 1.6 فیصد سے بھی زائدہے، نیز چائنہ، بھارت اور انڈونیشیاکے بعد پاکستان چاول پیداکرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے لہٰذا دھان کے کاشتکار فصل کو پانی کی کمی نہ آنے دیں کیونکہ یہ پیداوار میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جو کاشتکارماہرین زراعت کی سفارشات پر عمل کرتے ہیں ان کی فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ حاصل ہوتاہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید رہنمائی کےلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

مزید خبریں