خانیوال ۔ 04 نومبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی طرف سے پرعوام کو سموگ سے محفوظ رکھنے اور آگاہی کیلئے سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تعمیراتی ملبہ عمارتوں کے باہر کھلا چھوڑنے اور ڈھانپے بغیر ریت کی ٹرالیوں کے شہروں میں داخلے پر پابندی کے سختی سے نفاذ کا حکم بھی دیدیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کا اس ضمن میں منعقدہ اجلاس میں کہنا تھا …
دھان کی باقیات جلانے والے کسانوں سے بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،انجینئر سرفراز انجم

مزید خبریں
خانیوال ۔ 04 نومبر (اے پی پی):حکومت پنجاب کی طرف سے پرعوام کو سموگ سے محفوظ رکھنے اور آگاہی کیلئے سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تعمیراتی ملبہ عمارتوں کے باہر کھلا چھوڑنے اور ڈھانپے بغیر ریت کی ٹرالیوں کے شہروں میں داخلے پر پابندی کے سختی سے نفاذ کا حکم بھی دیدیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان کا اس ضمن میں منعقدہ اجلاس میں کہنا تھا کہ دھان کی باقیات جلانے والے کسانوں سے بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر سموگ کی صورتحال اور محکموں کی تدارک کیلئے سرگرمیوں بارے بریفنگ لی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحول انجینئر سرفراز انجم نے اینٹوں کے بھٹوں اور انڈسٹریل یونٹس کے خلاف آپریشن بارے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر میں کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے پر بھی پابندی ہے جبکہ ٹریفک پولیس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ کو فوری طور پر بند کریں








