دھان کی فصل کی کٹائی میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، محکمہ زراعت سمبڑیال

سیالکوٹ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ دھان کی فصل کی کٹائی میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دھان کی برداشت اگر مشینی طریقے سے کرنی مقصود ہو تو ترجیحا رائس ہارویسٹر کا استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پیر کو کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی کٹائی کا …

سیالکوٹ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ دھان کی فصل کی کٹائی میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دھان کی برداشت اگر مشینی طریقے سے کرنی مقصود ہو تو ترجیحا رائس ہارویسٹر کا استعمال کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پیر کو کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھان کی کٹائی کا عمل اس وقت شروع ہے، جب اوپر والے سٹے پوری طرح پک چکے ہوں اور نیچے والے دو تا تین دانے ابھی ہرے ہوں،اس وقت دانوں میں نمی کا تناسب 20 تا 22 فیصد ہوتا ہے،بعد ازاں پھنڈائی شدہ دانوں کو خشک کرنے کا بندوبست کیا جائے جس سے ان کی نمی کا تناسب 12 تا 13 فیصد رہ جائے تاکہ انہیں محفوظ کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ دھان کی برداشت اگر مشینی طریقے سے کرنی مقصود ہو تو ترجیحا رائس ہارویسٹر (کبوٹا)کا استعمال کریں۔ اگر رائس ہارویسٹر میسر نہ ہو تو ایسی مشین استعمال کریں جو دھان کی کٹائی کے مطابق ایڈجسٹمنٹ کر سکے، تاکہ کٹائی کے وقت دانے کم سے کم ٹوٹیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار دھان کی باقیات کی تلفی محکمہ زراعت پنجاب کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے کریں اور دھان کی باقیات کو آگ ہرگز نہ لگائیں تاکہ سموگ پیدا نہ ہو سکے۔