فیصل آباد۔ 13 جون (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈائریکٹرچوہدری خالد محمود نے دھان کی پنیری کی کاشت بارے کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ اگرانہوں نے موٹی اقسام کی پنیری کدو کے طریقہ سے کاشت کرنی ہو تو 6سے 7کلو گرام، خشک طریقہ میں 8 سے 10کلوگرام اورداب کے طریقہ میں 12 سے15کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ہائبرڈ اقسام کے کدو کے …
دھان کے کاشتکاروں کوکدو کے طریقہ سے پنیری کی کاشت پرشرح بیج6سے 7کلو فی ایکڑرکھنے کی سفارش

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 13 جون (اے پی پی):محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے ڈائریکٹرچوہدری خالد محمود نے دھان کی پنیری کی کاشت بارے کاشتکاروں کو آگاہ کیا ہے کہ اگرانہوں نے موٹی اقسام کی پنیری کدو کے طریقہ سے کاشت کرنی ہو تو 6سے 7کلو گرام، خشک طریقہ میں 8 سے 10کلوگرام اورداب کے طریقہ میں 12 سے15کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ہائبرڈ اقسام کے کدو کے طریقہ سے شرح بیج 6کلوگرام فی ایکڑ رکھنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ اگر دھان کی پنیری کمزور نظر آئے تو ایک پاؤ یوریا یا نصف کلو امونیم سلفیٹ فی مرلہ کے حساب سے پنیری کی منتقلی سے قبل ڈالنا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ذرخیز زمینوں کے علاوہ ایسی شور زدہ کلراٹھی زمینوں میں بھی دھان کامیابی سے کاشت کیاجاسکتاہے جہاں کوئی اور فصل کامیاب نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہاکہ کاشتکار سفارش کردہ پھپھوندی کش زہر بحساب 2 سے اڑھائی گرام فی کلو بیج کو لگائیں اور شرح بیج مروجہ طریقہ کاشت کے حساب سے رکھیں۔انہوں نے دھان کے کاشتکاروں کو سپرفائن، کشمیر ا، مالٹا، ہیرو، سپراو دیگرممنوعہ اقسام کی کاشت نہ کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہاکہ کاشتکار صرف منظورشدہ اقسام ہی کاشت کریں تاکہ دھان کی فصل کو بکائنی اور پتوں کے بھورے دھبوں جیسی بیماریوں سے بچانے کے ساتھ ساتھ صحت مند فصل حاصل کی جاسکے۔
انہوں نے کہاکہ دھان کی فصل ہرقسم کی زمین میں کاشت کی جاسکتی ہے سوائے ایسی ریتلی زمینوں کے جہاں پانی کھڑا نہ رہ سکے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔








