اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار گھوڑا گھاس کا فورا تدارک کریں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایا جاسکے
دھان کے کاشتکار گھوڑا گھاس کا فورا تدارک کریں، محکمہ زراعت

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 19 اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہا ہے کہ دھان کے کاشتکار گھوڑا گھاس کا فورا تدارک کریں تاکہ فصل کو نقصان سے بچایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج بدھ کو دھان کے کاشتکاروں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ رواں ہفتہ فیلڈ کے مشاہدہ میں دیکھا گیا ہے کہ گھوڑا گھاس کسانوں کیلئے درد سر بنا ہوا ہے ، بروقت اور موثر جڑی بوٹی مار زہر (ہربیسائیڈ) کے استعمال سے گھوڑا گھاس کا کنٹرول یقینی بنائیں تاکہ فصل کی بہتر نشونما اور اچھی پیداوار حاصل کی جاسکے۔








