دہشت گردی کے ذریعے جمہوریت کی آواز دبانے والے پیپلز پارٹی کا عزم متزلزل نہیں کرسکے، سحر کامران
دہشت گردی کے ذریعے جمہوریت کی آواز دبانے والے پیپلز پارٹی کا عزم متزلزل نہیں کرسکے، سحر کامران

مزید خبریں
اسلام آباد۔18اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی وطن واپسی پر عوام کا سمندر جمہوریت اور روشن پاکستان کی امید لے کر نکلا تھا۔پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان میں سحر کامران نے کہا کہ کارساز کے شہدا کی قربانیاں جمہوریت کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے جمہوریت کی آواز دبانے والے پیپلز پارٹی کا عزم متزلزل نہیں کرسکے۔
سحر کامران نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے وفا اور جمہوریت سے وابستگی جیالوں کی پہچان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18 اکتوبر ہمیں جمہوریت کے تحفظ کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،سانحہ کارساز کے شہدا کا لہو عوام کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کے عزم کی گواہی ہے۔ سحر کامران نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔اللہ تعالیٰ سانحہ کارساز کے شہدا کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔








