دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پر مین ڈیم کی تعمیر کے لئے ایک اور اہم ہدف حاصل کرلیا گیا۔ دیامر کے علاقے گینی سے مین ڈیم کی تعمیر میں استعمال ہونے والے بنیادی اور اہم پوزولان میٹریل کو نکالنے اور تعمیراتی مقام تک منتقل کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، یہ پیشرفت مین ڈیم کی تعمیر کے اگلے مرحلے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا ایک اور اہم ہدف حاصل، گینی ایریا سے پوزولان میٹریل نکالنے کا آغاز

مزید خبریں
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پر مین ڈیم کی تعمیر کے لئے ایک اور اہم ہدف حاصل کرلیا گیا۔ دیامر کے علاقے گینی سے مین ڈیم کی تعمیر میں استعمال ہونے والے بنیادی اور اہم پوزولان میٹریل کو نکالنے اور تعمیراتی مقام تک منتقل کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، یہ پیشرفت مین ڈیم کی تعمیر کے اگلے مرحلے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

گینی سے حاصل ہونے والا پوزولان میٹریل پراسیسنگ کے بعد مین ڈیم کے رولر کمپیکٹڈ کنکریٹ (آر سی سی) ورکس میں استعمال کیا جائے گا۔ پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر کیلئے آر سی سی بچھانے کا عمل جلد شروع ہوگا۔ کمشنر دیامر استور ڈویژن عظیم اللہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر دیامر بھاشا ڈویلپمنٹ کمپنی انجینئر ڈاکٹر نزاکت حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم انجینئر عارف علی نے واپڈا اور ضلعی انتظامیہ کے سینئر آفیسرز کے ہمراہ گینی کا دورہ کیا اور پوزولان میٹریل نکالنے اور اس کی منتقلی کا جائزہ لیا۔
پراجیکٹ کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کے نمائندگان، مقامی عمائدین اور علمائے کرام بھی اس موقع پرموجود تھے۔شرکاء سے گفتگو میں کمشنر دیامر استور ڈویژن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر دیامر بھاشا ڈویلپمنٹ کمپنی نے پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے باہمی رابطہ اور تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔مقامی عمائدین اور علمائے کرام نے دیامر بھاشا ڈیم کو علاقے کی سماجی اور معاشی ترقی کے لئے ایک اہم منصوبہ قرار دیا اور پراجیکٹ کی تکمیل میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔








