دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا ہائیڈرو مکینیکل (ایچ ایم ون) کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا گیا، ترجمان واپڈا

دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا ہائیڈرو مکینیکل (ایچ ایم ون) کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا گیا،کنٹریکٹ 133 ارب 18 کروڑ روپے پر مشتمل ہے اور یہ پاور چائنا – آئیکان جوائنٹ وینچر کو ایوارڈ کیا گیا ہے۔ہفتہ کو ترجمان واپڈا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واپڈا کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عارف علی اور جوائنٹ وینچر کی جانب سے مجاز نمائندے لنگ جیانکے نے کنٹریکٹ پر …

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کا ہائیڈرو مکینیکل (ایچ ایم ون) کنٹریکٹ ایوارڈ کردیا گیا،کنٹریکٹ 133 ارب 18 کروڑ روپے پر مشتمل ہے اور یہ پاور چائنا – آئیکان جوائنٹ وینچر کو ایوارڈ کیا گیا ہے۔ہفتہ کو ترجمان واپڈا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واپڈا کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم کے پراجیکٹ ڈائریکٹر عارف علی اور جوائنٹ وینچر کی جانب سے مجاز نمائندے لنگ جیانکے نے کنٹریکٹ پر دستخط کئے۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ)، واپڈا کے ممبر فنانس، ممبر واٹر اور ممبر پاور کے علاوہ دیامر بھاشا ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے علاوہ پاور چائنا انٹرنیشنل کے چیئرمین، جوائنٹ وینچر میں شامل کمپنیوں اور کنسلٹنٹس کے نمائندے اور واپڈا کے سینئر آفیسرز معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شریک ہوئے۔ایچ ایم ون کنٹریکٹ میں دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے ہائیڈرو مکینیکل آلات اور ہائیڈرالک سٹیل سٹرکچرز شامل ہیں۔معاہدے میں دیامر بھاشا ڈیم پر پانی کا بہاؤ کنٹرول کرنے کیلئے گیٹس اور سٹیل سٹرکچرز کی تیاری،فراہمی اور تنصیب بھی شامل ہے۔ یہ آلات فلشنگ ٹنلز، پاور ان ٹیک اور ڈیم ان لٹ پر نصب کئے جائیں گے۔

سٹیل لائننگ، ہوئسٹنگ سسٹمز، پمپنگ سسٹمز اور ان سے متصل الیکٹریکل ورکس بھی ایچ اہم ون کنٹریکٹ کا حصہ ہیں۔دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے وفاقی حکومت کا ترجیحی منصوبہ ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم چلاس شہر سے 40 کلومیٹر زیریں جانب دریائے سندھ پر تعمیر کیا جارہا ہے۔دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل پر 81 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔ دیامر بھاشا ڈیم سے 4 ہزار 500 میگاواٹ کم لاگت، ماحول دوست پن بجلی بھی پیدا ہوگی۔

مزید خبریں