راجن پور ،گندم کی کاشت، ٹارگٹ اور پیداوار کو بڑھانے کے حوالے سے محکمہ زراعت توسیع کا اجلاس

راجن پور۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق کی زیر صدارت گندم کی کاشت، ٹارگٹ اور پیداوار کو بڑھانے کے حوالے سے محکمہ زراعت توسیع کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد آصف، سینئر ایگریکلچر آفیسر ظفر اللہ عارف نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ زراعت کے …

راجن پور۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر راجن پور شفقت اللہ مشتاق کی زیر صدارت گندم کی کاشت، ٹارگٹ اور پیداوار کو بڑھانے کے حوالے سے محکمہ زراعت توسیع کا اجلاس منعقد ہوا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد آصف، سینئر ایگریکلچر آفیسر ظفر اللہ عارف نے شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع راجن پور کی تینوں تحصیلوں کا ٹارگٹ 4 لاکھ 47 ہزار ایکڑ مقرر کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ گندم کی کاشت کے ٹارگٹ کو ہر صورت میں مکمل کیا جائے اور اس سلسلہ میں کاشتکاروں کی راہنمائی اور اگاہی کے لئے سیمینار منعقد کرائے جائیں۔ اسی طرح محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کسانوں کی آگاہی و راہنمائی اور مفید مشوروں کے لئے کسانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔